چیف جسٹس آف پاکستان سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کی ملاقات

20 May, 2023 | 03:35 PM

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے اہم ملاقات کی ہے۔ سپریم کورٹ کے زرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم عدالتی امور سےمتعلق بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق معزز جج صاحبان کے درمیان ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ملاقات میں موجود نہیں تھے۔  واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی عدالتیں بھی پیر کے روز موجودہ جگہ جی ٹین سے شاہراہ دستور پر منتقل کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں