گوئٹے مالاکی وڈیو کو تحریک انصاف نےاسلام آباد میں احتجاج بنا کر پیش کرد یا

20 May, 2023 | 03:19 PM

This browser does not support the video element.

 ویب ڈیسک: فرانس کے ایک نیوز شیل نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں  تحریک انصاف کے ملک گیر مظاہروں کی تصاویر کے طور پرآرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ تصویریں اور سیاق و سباق سے ہٹ کر دو ویڈیوز پیش کی گئیں۔

  فرانس کے نیوز چینل 24 فرانس کی میزبان ویدیکا بہل سچ یا جعلی کے اس ایڈیشن میں گردش کرنے والی غلط معلومات پر گہری نظر ڈالتی ہیں اور بتا رہی ہیں کہ کیسے پی ٹی آئی نے جھوٹ بول کر لوگو ں کو گمراہ کیا  ۔

 گوئٹے مالا کی پولیس اور ہونڈورس کے تارکین وطن کے درمیان تصادم کی ایک پرانی ویڈیو ہے جسے تحریک انصاف نے کشمیر ہائی  وے اسلام آباد پر اپنا احتجاج بنا کر پیش کیا،اس کے علاوہ پارا چنار کی ایک پرانی ویڈیو کو پی ٹی آئی کے حالیہ جلاؤ گھیراؤ میں مرنے والوں کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا۔ 

 واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پر تشدد احتجاج کیا تھا۔

مزیدخبریں