ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ 'رات گئے پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران گھریلو ملازمین پر تشدد کیا گیا جو معصوم لوگ تھے، ساتھ ہی میرے گھر والوں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔
ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں گابرار الحق نے کہا کہ 'پولیس والے بغیر اجازت گھر میں داخل ہوئے اور تلاشی شروع کردی، اس دوران بچوں کو ان کے نانا کے گھر بھیجنے سے بھی روک دیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ وہ میرے بیٹے کو اُٹھا کر لے جائیں گے پھر اس کا باپ آئےگا'۔
ابرار الحق نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ میں سوال کیا کہ 'بچوں کے باپ نے آخر کیا کیا ہے؟ میں نے سیاسی زندگی میں ہمیشہ کوشش کی کہ پیار سے گزاروں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تو 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کرتا رہا ہوں جس کے ثبوت میڈیا پر موجود ہیں۔ میں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا اور لوگوں کو درس دیتا رہا کہ وہ توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ نہ کریں'۔