عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 22 مئی تک کی مہلت

20 May, 2023 | 02:16 PM

ملک اشرف: سینئرصحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کوبازیابی کیلئے 22 مئی تک کی مہلت دے دی،  چیف جسٹس نے ریمارکس دیے اب اس معاملے کو منتقی اختتام کی جانب لیکر جانا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے عمران ریاض کی بازیابی کیلئے اُن کے والد ریاض خان کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان ، جیل سپرنٹنڈنٹ سیالکوٹ سمیت دیگر پیش ہوئے، آئی جی نےعمران ریاض کی بازیابی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

پولیس افسران نے مشکوک گاڑی سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ آئی جی پولیس نے تردید کی کہ عمران ریاض کے اغوا میں پولیس کی گاڑی استعمال ہوئی ہے، یہ غلط ہے ۔

وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ جیل کے باہر سے عمران ریاض کو گھیرا ڈال کر ڈالے میں لےجایا گیا ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے پولیس سے عمران ریاض کے گھر چھاپے کا تفصیلی جواب طلب کرلیااور کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔
 

مزیدخبریں