پاکستان کی صورتحال پر 16کینیڈین ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط

20 May, 2023 | 12:28 PM

ویب ڈیسک: کینیڈا کی پارلیمنٹ کے ارکان  اقرا خالد، شفقت علی، سمیر زبیری، پال شیانگ، یاسر نقوی اور  دیگر  نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھ کر ان سے پاکستان  میں 9 مئی تشد د کے واقعات سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ  گرفتار ملزموں کے مقدمات سویلین عدالتوں میں چلانے کے لئے پاکستانی حکومت پر دباو ڈالنے کے لئے کہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے،  ہم پاکستان میں تشددکے تمام واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور بےگناہ شہریوں، صحافیوں اور  دیگر افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

خط کےمتن کے مطابق گرفتار افراد  پر مقدمات سول عدالت میں چلائےجانے چاہئیں، عمران خان پر عائد الزامات کھلی عدالت میں واضح کیے جائیں اور پاکستانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ آزاد اور  شفاف انتخابات سے کرنا چاہیے۔

خط کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کی حکمرانی کیلئے ساتھ دیں گے، پاکستان کی صورتحال پرآپ کے ٹھوس ردعمل کے منتظر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خط پر پاکستانی نژاد ارکان سمیت 16 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط ہیں۔

مزیدخبریں