مانیٹرنگ ڈیسک: مغربی ممالک یوکرین کو 50 ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے جب کہ یوکرینی پائلٹوں کو تربیت یورپ میں دی جائےگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک یوکرین کو ایف سولہ طیارے فراہم کریں گے اور آئندہ چند ماہ میں اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ طیاروں کی فراہمی کب شروع کی جائےگی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے طیاروں کی فراہمی اور پائلٹوں کی تربیت اگلے چند ہفتوں میں شروع کی جاسکتی ہے۔