ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کردیے.
جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب کی درخواست کی سماعت کی۔فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی آیا ۔ وکیل نے جواب دیا کوئی نہیں آیا۔فاضل جج نے ریمارکس دیے ایک ہی طرح کے سٹریو ٹائپ نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، بتائیں فیصل آباد میں اس درخواست میں کتنے لوگوں کی نظربندی چیلنج کی گئی ہے۔
وکیل نے جواب دیا 123 افراد کی نظر بندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ فاضل جج نے کہا سب کی نظر بندی معطل کررہے ہیں۔