ویب ڈیسک: چین نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں منعقد ہونے والے جی20 اجلاس کی مخالفت کر دی ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین متنازعہ علاقوں میں کسی بھی شکل میں G-20 اجلاس منعقد کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
وانگ وینبن نے جمعہ کو کہا کہ وہ “ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے متنازع علاقے میں اگلے ہفتے ہونے والے G20 سیاحتی اجلاس کی مخالفت کرتا ہے اور اس میں شرکت نہیں کرے گا”-
واضح رہے کہ نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان تعلقات 2020 میں لداخ میں ایک فوجی جھڑپ کے بعد سے کشیدہ ہیں جس میں 24 فوجی مارے گئے تھے۔