(ویب ڈیسک)بھارت کی جنوب مغربی فلم انڈسٹری کنڑکی معروف اداکارہ چیتنا راج جسمانی ساخت پرکشش بنانے کے لیے کروائی جانے والی سرجری کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
چیتنا کو گزشتہ کچھ عرصے سے وزن میں اضافے جیسے مسئلے کے باعث کیریئرمیں دشواریاں پیش آرہی تھیں ، تذبذب کا شکار اداکارہ نے اسی لیے والدین کے علم میں لائے بغیرپلاسٹک سرجری کا فیصلہ کیا۔
معروف چیتنا نے 16 مئی کو بنگلورو میں راج جی نگر میں واقع شیٹیز کاسمیٹک سینٹر سے ‘فیٹ فری’ پلاسٹک سرجری کا فیصلہ کیا لیکن دوران سرجری پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اداکارہ کے پھیپھڑوں میں سیال مادہ جمع ہونے لگا اور وہ چل بسیں۔ چیتناکے والدین نے ڈاکٹرزپرغفلت برتنے کا الزام عائد کیاہے۔
اینستھیسٹسٹ میلون پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹرز کے ہمراہ چیتنا کو شام ساڑھے 5 بجے کاڈے ہسپتال لیکر آئے اور ڈاکٹروں کو دھمکیاں دی کہ مریضہ کو ایسے ٹریٹ کریں کہ اسے دل کا دورہ پڑاہے۔
کاڈے ہسپتال کے ڈاکٹرزکی جانب سے 45 منٹ تک سی پی آرکی کوشش کرنے کے باوجود چیتانہ کی سانسیں بحال نہ ہوئیں، آئی سی یو کے ماہر ڈاکٹر سندیپ نے بساویشور نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کوشکایت میں بتایا کہ چیتنا کو شام 6 بج کر 45 منٹ پرمردہ قراردیاگیا جبکہ کاسمیٹک سینٹر کے ڈاکٹرزجانتے تھے کہ چیتنا کا انتقال ہوچکا ہے۔
اداکارہ کی موت کی خبرسن کرکنڑفلم انڈسٹری کی معروف شخصیات اوران کے قریبی ساتھیوں نے پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔