(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اداکارہ عفت عمر کو اوکاڑہ میں منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ عفت عمر نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ' جھوٹا خان '، بظاہر انہوں نے یہ ٹوئٹ عمران خان کو مخاطب کرکے کی۔ اداکارہ کی ٹویٹ پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ری ٹوئٹ کیا۔ مریم نواز نے اداکارہ کو مسلم لیگ ن کے ہونے والے اوکاڑہ کے جلسے میں بحیثت مہمان شرکت کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تعریف کی تھی جس پر لیگی رہنما نے بھی رد عمل میں ان کی ستائش کی۔