ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کے منحرف ارکان کس پارٹی کو ووٹ دینگے؟ اہم بیان آگیا

ن لیگ کے منحرف ارکان کس پارٹی کو ووٹ دینگے؟ اہم بیان آگیا
کیپشن: PML DEVIANT MEMBERS
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان اسمبلی اپنی پارٹی کو ووٹ دیں گے یا نہیں؟ جلیل شرقپوری نے کہا کہ نون لیگ سے اختلافات ضرور ہیں لیکن ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ ہونے والے ن لیگ منحرف ارکان اسمبلی جس پارٹی کو ووٹ دیں گے اس حوالے سے جلیل شرقپوری کا کہناتھا کہ ہم 5میں سے 4ارکان رہ گئے ہیں اور چاروں ملک کر فیصلہ کریں گے کہ آئندہ کی حکمت عملی کیا ہوگی۔

نون لیگ سے اختلافات ضرور ہیں لیکن ابھی فیصلہ نہیں کیا،پچھلی بار ہم نے نون لیگ کو ووٹ نہیں دیا تھا،مولانا غیاث الدین کاکہنا تھا کہ خاموشی میں ہی بہتری ہے،جو خاموش رہا وہ بچ گیا جو نہ رہا وہ مرگیا،اشرف انصاری سے سوال کیا گیا کہ وہ نون لیگ کو ووٹ دیں گے یا نہیں؟ تو اس پر انہوں نے تبصرے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کرتے  پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے 23 صفحات پر مشتمل تحریری جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ارکان نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوار کو ووٹ دیا۔

مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنے سے انخراف ثابت ہوگیا، الیکشن کمیشن منحرف اراکین کے خلاف ڈکلیئریشن منظور کرتا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ منحرف ارکان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کی جاتی ہے، منحرف ارکان کی نشستیں خالی قرار دی جاتی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer