(محمدساجد)عصر حاضر میں مہینوں کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کا سفر اب منٹوں میں طے ہورہا ہے،زندگی گزارنے کی بنیادی ضروریات میں نقل و حمل کو خاص توجہ حاصل رہی ہے۔ مگر اس تیز رفتار زندگی میں کئی لوگ زندگی سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے ہیں، ٹریفک حادثہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق جدید دور میں ٹیکنالوجی میں ترقی کی بدولت آمدورفت کے ذرائع میں جدت پسندی واقع ہوئی ہے۔ یہی وجہ تھی جہاں قدیم ادوار میں چند گھنٹوں کا سفر دو سے تین دن میں طے پاتا تھا۔اب یہی سفر چند گھنٹوں کی مسافت سے طے ہو جاتا ہے،پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ٹریفک حادثات بھی اسی شرخ کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پرآئے روز کئی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، گزشتہ دنوں بھارت کی ریاست تمل ناڈو سیلم ضلع کے سنکاری کے قریب دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم میں تقریباً 30 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی ویڈیو مسافر بس میں لگے کیمرے نے محفوظ کی،خوفناک حادچے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر بس کا ڈرائیور اپنی سیٹ پر بیٹھے تیزی سے اوور ٹیک کرتے جارہا ہے کہ اچانک سامنے سے آنے والی طلبا کی بس سے زور سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اپنی سیٹ سے فٹ بال کی طرح اچھل کر دوسری طرف گرا جبکہ پاس بیٹھ مسافر بس کے سامنے والے شیشے سے لگا۔
ویڈیومیں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ اس حادثے میں مسافر بس اور طلبا کی بس کو شدید نقصان پہنچا۔حادثے میں زخمی 30 افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بنائی جارہی ہے جبکہ تمام زخمیوں کو سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ تین مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔