جب تک خوف کے بت کو نہیں توڑیں گے ، قوم کو عظیم نہیں بنا سکتے،عمران خان 

20 May, 2022 | 08:41 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے کہا ہے کہ بار بار پیغام آیا کہ بلٹ پروف شیشہ لگا لو، جان کو خطرہ ہے،میں آرہا تھاتو پیغام آیا کہ آپ کی جان خطرے میں ہے، شیشہ لگا لو۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ مرنے کا ،ذلت کا، رزق میں کمی یا نوکری جانے کا خوف بڑے انسان کو چھوٹا بنا دیتا ہے،جب تک خوف کے بت کو نہیں توڑیں گے ، قوم کو عظیم نہیں بنا سکتے ۔

ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ شاندار استقبال پر ملتان کا دل سے شکریہ،یہ جو انقلاب آرہا ہے انشااللہ ضرور کامیاب ہوگا،نوجوان اور خواتین شرکت نہیں کرتے تو انقلاب کامیاب نہیں ہوتا۔

 انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس قوم کو بیدار کردے،دعا تھی کہ قوم میں اتنا شعور ہو کہ کسی مافیا،کسی سپر پاور کے سامنے سر نہ جھکائے،چور اور ڈاکوﺅں کے سامنے اپنا سر نہ جھکائیں۔

عمران خان نے کہاکہ موت سے ڈرنے والے کسی فوجی نے بڑے تمغے نہیں لئے ،جو کرکٹر ہارنے سے ڈرتا ہے اسے کھیلنا نہیں آتا،تیز بولر سے خوف کھانے والا بیٹسمین نہیں بنتا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کرپٹ اور بزدل حکمرانوں نے ہمیں خوف دلایا ہواہے،سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیکے، آزادی اور عزت کھوئی۔

مزیدخبریں