عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام

20 May, 2022 | 08:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلئے ملک بھر میں غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ڈسپلے سینٹر قائم کردئیے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق غیرحتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کے لئے رکھی جائیں گی،اس دوران ووٹرز اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندراج اورکوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں، ڈسپلے سینٹر21مئی سے لے کر 19جون تک کھلے رہیں گے۔

کسی اہل فرد کا ووٹ درج نہیں ہے تو وہ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتہ کےمطابق اپنا ووٹ درج کروا سکتا ہے، فوت شدہ ووٹر کے ووٹ کااخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے،سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ عارضی پتہ پر اپنے ووٹ کا اندراج و منتقلی کرواسکتے۔

ملک بھر میں کل 20159 ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں،صوبہ پنجاب 12037، سندھ 3609 ، خیر پختونخوا ہ میں 3040 جبکہ بلوچستان میں 1473 ہیں۔

تمام فارموں اندراج ، اخراج ودرستگی پر کارروائی کے لئے 525 حاکم نظرثانی کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے،فارم ڈسپلے سینٹرز کے علاوہ ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ، اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر اور اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

مزیدخبریں