ویب ڈیسک : خلا کا سفر ایک حقیقت، بوئنگ نے اپنا اسٹار لائنر سی ایس ٹی 100 کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا ۔ اگلے ہفتے عملے کے بغیر آزمائشی پرواز چلے گی۔
اسٹار لائنر ایک نجی خلائی جہاز ہے اور یہ ایلون مسک کے اسپیس ایکس اسٹار شپ کے بعد خلا میں روانہ ہونے والا دوسرا جہاز ہے یہ شوقیہ خلا بازوں کو زمین کے نچلے مدار سے عالمی خلائی اسٹیشن تک لے جانے میں مدد کرے گا ۔ یادرہے ا سے قبل دسمبر 2019 میں اسٹار لائنر کی آزمائشی پرواز کو سافٹ وئیر کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ جبکہ گذشتہ جون میں میں پرویپیلنٹ والوز کی خرابی کے باعث پرواز کو عین وقت سے کچھ لمحے پہلے منسوخ کرنا پڑا۔
لیکن اب کافی وقت اور بہت سارا پیسہ خرچ کئے جانے کے بعد اسٹار لائنر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے راستے میں ایک مستحکم، سرکلر مدار میں ہے۔ لیکن اب اس کا اصل امتحان شروع ہوا ہے اب اسٹارلائنر کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ آزادانہ طریقے سے عالمی خلائی اسٹیشن کے ساتھ منسلک ہوسکتا ہے اور آن بورڈ سنسرز استعمال کرتے ہوئے خود کو کھلی ڈاکنگ پورٹ پر لے جاسکتا ہے اسی طرح واپسی پر اسے لنگر اٹھانے اور پھر بحفاظت اپنے گھر یعنی زمین پر واپس آنا ہوگا۔
اب اسٹار لائنر تقریباً اگلا پور دن خلا میں گزارے گا، اور اپنے مدار میں اضافہ کرتے ہوئے عالمی خلائی اسٹیشن کے ساتھ جڑ کرلنگر انداز ہونے کی کوشش کرے گا جبکہ خلائی سٹیشن پر موجود عملے کے ارکان اس سارے عمل کی نگرانی کرینگے۔