پنجاب اسمبلی میں'' رن آف الیکشن'' کی صورت میں کیا ہوگا? اہم خبر جانیے

20 May, 2022 | 05:56 PM

Abdullah Nadeem

 ویب ڈیسک : وزیرِ اعلٰی پنجاب کے انتخاب میں اگر ووٹنگ کے دوران کوئی بھی اُمیدوار 186 ارکان کی حمایت حاصل نہیں کر پاتا تو رولز کے مطابق 'سیکنڈ رن' یعنی دوبارہ ووٹنگ ہو گی جس میں ہال میں موجود ارکانِ اسمبلی میں اکثریتی ووٹ لینے والا وزیرِ اعلٰی کا انتخاب جیت جائے گا۔
پنجاب اسمبلی قواعد کے مطابق اگر قائدِ ایوان کے انتخاب میں دونوں امیدوار برابر ووٹ حاصل کر لیتے ہیں تو اِیسی صورتِ حال میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا ووٹ حتمی تصور ہو گا۔

گزشتہ ماہ وزیرِ اعلٰی کے انتخاب کے دوران حمزہ شہباز نے مجموعی طور پر 197 ووٹ حاصل کیے تھے۔ حمزہ شہباز کو مسلم لیگ (ن) کے 160 ارکان کے ووٹ ملے تھے۔ تحریکِ انصاف کے 25 منحرف ارکان ، پیپلزپارٹی کے سات، راہ حق پارٹی کے ایک جب کہ چار آزاد ارکان نے حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔

مزیدخبریں