( قذافی بٹ) تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کا معاملہ ،تحریک انصاف کے کل اراکین کی تعداد 183 ہے۔ 25 منحرف ہونے کے بعد تعداد 158 رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے 10 اراکین کی حمایت حاصل ہے جس کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین کی کل تعداد 168 بن جاتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے پاس پنجاب اسمبلی میں 165 اراکین ہیں۔4 منحرف اراکین کے بعد مسلم لیگ ن کے پاس 161 اراکین رہ جاتے ہیں۔مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کے 7 اور 4 آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔ن لیگ کو حمایت یافتہ اراکین کی بعد تعداد 172 بن جاتی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے 23 صفحات پر مشتمل تحریری جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ارکان نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوار کو ووٹ دیا،مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنے سے انخراف ثابت ہوگیا، الیکشن کمیشن منحرف اراکین کے خلاف ڈکلیئریشن منظور کرتا ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ منحرف ارکان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کی جاتی ہے، منحرف ارکان کی نشستیں خالی قرار دی جاتی ہیں۔