ویب ڈیسک : ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی PTI کچھ بھی کرلے،شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا انشاءاللّہ۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔