(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا۔فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی جانب سے بھی ٹویٹ کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ا رکان پنجاب ا سمبلی کے خلاف ریفرنس منظور، ڈی سیٹ قراردیدیا گیا۔پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے قرآنی آیت شیئر کی، اور کیپشن لکھا کہ'بےشک اللہ الحق ہے!! قرآنی آیت کا ترجمہ'جسے اللہ چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت'۔
بےشک اللہ الحق ہے!! pic.twitter.com/f2pKCvJ7uC
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) May 20, 2022
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔