ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو بڑا ریلیف مل گیا

haleem aadil shiekh leader PTI
کیپشن: haleem aadil shiekh leader PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے 10 ہزار روپے مچلکوں پر حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

درخواست میں حفاظتی ضمانت کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ اقتدارکی تبدیلی کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سعودی عرب واقعے کی ایف آئی آرز میں نامزد نہیں مگر نامعلوم افراد میں شامل کرکے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی 10ہزار روپے مچلکے کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔