برطانوی جوڑے نے یوروملین جیک پاٹ میں ریکارڈ رقم کی لاٹری جیت لی

20 May, 2022 | 01:16 PM

ویب ڈیسک : برطانیہ کے شہر گلوسسٹرشائر کے رہائشی جوڑے نے 184 ملین پاؤنڈ( پاکستانی روپوں میں 45 ارب سے زائد )سے زائد رقم کی لاٹری جیت لی، جو اور جیس تھویٹ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اب خواب پورے کریں گے ۔ 

 جو اور جیس تھویٹ نے یوروملین جیک پاٹ میں یہ ریکارڈ رقم جیتی ہے ۔ رقم کا چیک وصول کرنے کی تقریب  ایلن برو پارک ہوٹل چیلتن ہیم  میں منعقد ہوئی جس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جو اورجیس تھویٹ کا کہنا تھا کہ یہ زندگیاں تبدیل ہونے کا لمحہ ہے جو ایک کمیونیکیشن سیلز انجنئیر ہیں  کا کہنا تھا کہ انہوں نے سمجھا کہ وہ 184000 پاؤنڈ جیتے ہیں اتنی بڑی رقم جیتنے کا یقین نہیں آیا  جبکہ ان کی اہلیہ جیس کا کنا تھا کہ لاٹری کھیلنا ان کی خاندانی روایت ہے اپنے والد کی وفات کےبعد وہ اسی رسم کو نبھاتی چلی آرہی تھیں  انہوں نے کہا یہ وہی اعداد ہیں جو ان کے بچپن سے لے کر اپنی وفات تک ان کے والد کھیلتے چلے آرہے تھے اور ان کی وفات کے بعد  انہوں نے اپنے خاوند سے مل کریہ نمبر لینا شروع کئے اور بالاخر قسمت ان پر مہربان ہوگئی۔ 

یادرہے جو جیس تھویٹ 184 ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیت کر برطانوی ملکہ ترنم ایڈیلے سے بھی امیر ہوگئے ہیں کیونکہ ایڈیلے کے کل  اثاثے محض 180 ملین پاؤنڈ کے ہیں ۔

مزیدخبریں