نیب میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی  عائد

20 May, 2022 | 12:46 PM

(درنایاب)چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹر اور ریجنل دفاتر میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی  عائد کردی ۔

چئیرمین نیب نے علاقائی نیب دفاتر کو سپریم کو رٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کردی، حال ہی میں کی جانے والی تقرریوں اور تبادلوں پر عملدرآمد بھی روک دیا گیا .نیب ہیڈ کوارٹر اور ریجنل دفاتر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کا سرکلر جاری کردیاگیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ہائی پروفائل کیسز ،خصوصی عدالت اورنیب کیسز میں تقرری وتبادلوں سے روک دیا تھا۔

مزیدخبریں