عمر سرفراز کی گورنر شپ سے برطرفی کیخلاف درخواست، عدالت سے بڑی خبر آگئی

20 May, 2022 | 12:28 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی, عمر سرفراز چیمہ کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے دو قسم کے اعتراضات لگائے ہیں ایک یہ کہ برطرفی کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی ، دوسرا یہ کہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ ڈی نوٹی فائی تو وفاق نے کیا ہے، یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام حکومت نہیں، صدر کا کہاں کیا اختیار ہے کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے شدہ ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات ختم کرکے لارجر بنچ تشکیل دے دیا اور کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

عدالت نے وکیل بابر اعوان کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پڑھ کر آئیں۔

مزیدخبریں