ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 طلبا کیلئے بری خبر، سرکاری کالجوں میں ڈگری کی سطح پر کمپیوٹر سائنس پروگرام بند

  طلبا کیلئے بری خبر، سرکاری کالجوں میں ڈگری کی سطح پر کمپیوٹر سائنس پروگرام بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  طلبا کیلئے بری خبر، محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے شہرقائد کے سرکاری کالجوں میں ڈگری کی سطح پر کمپیوٹر سائنس کا پروگرام بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کراچی کے متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبا و طالبات کو کم فیسوں میں کمپیوٹر کی اعلیٰ تعلیم سے حاصل کرنے سے محروم کردیا۔

گورنمنٹ ڈی جے سائنس کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد مہر نے پروگرام بند کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ “داخلے بند کرنے کے احکامات سابق ریجنل ڈائریکٹر کی جانب سے آئے تھے جس کے بعد سے داخلے نہیں ہوسکے ہیں اور یہ نہیں معلوم کہ نئے داخلے کب ہونگے۔ 

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے ایک فیصلےکے تحت جامعہ کراچی نے کراچی کے کم از کم 4 سرکاری کالجوں میں پہلے سے جاری کمپیوٹر سائنس کی تین سالہ ڈگری کو (اے ڈی سی ایس) کے نام سے 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں حال ہی میں تبدیل کیا تھا۔

جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور متعلقہ کالجوں پر مشتمل بورڈ آف اسٹڈیز نے اس نئے پرو گرام کا نصاب تیار کیا اور کراچی یونیورسٹی کی ایفیلیشن کمیٹی سے اس کی باقاعدہ منظوری کے بعد جنوری کی 30 تاریخ کو اس پروگرام میں داخلوں کا اعلان کیا گیا تھا۔