سابق وزیر خارجہ انتقال کر گئے

20 May, 2022 | 10:11 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بزرگ سیاستدان اورسابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،  ان کی نمازجنازہ دو پہر دو بجے احمد پور نزد رائے ونڈ روڈ میں  ادا کی جائے گی ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق  سردار آصف احمد علی کافی عرصے سے علیل تھے، جس کی وجہ سے وہ  سیاست سے کنارہ کشی کر چکے تھے، ان کا تعلق ضلع قصور سے تھا اورانتخابی حلقہ بھی وہیں تھا ،آصف احمد علی کا شمار بردبار سیاست دانوں میں ہوتا تھا ۔

 سردارآصف احمد علی1940 میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم لارنس کالج گھوڑا گلی سے اوراعلی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور اور سینٹ جونز کالج آکسفورڈ سے حاصل کی، وہ 1985 سے  2008 تک چار بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 1993 سے 1996 تک بے نظیر بھٹو کے دور میں وزیر خارجہ رہے۔

 

سردارآصف احمد علی 2008 میں پلاننگ کے ڈپٹی چیئرمین بنے  تاہم وہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے اوربعد ازاں اس سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔

مزیدخبریں