ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کرسی خطرے میں، پرویز الہیٰ نے بڑا قدم اُٹھا لیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کرسی خطرے میں، پرویز الہیٰ نے بڑا قدم اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور  اسپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الٰہی نے  وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر کروائی گئی درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ڈپٹی اسپیکر نےحمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قراردیا اس لیے درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ کام سے روکا جائے اور ان کے حلف کو کالعدم قرار دے کر وزیراعلیٰ کے نئے الیکشن کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔