چوہدری نثار ان ایکشن، شہباز شریف سے رابطہ کرلیا

20 May, 2021 | 07:09 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، چوہدری نثار اور شہباز شریف کی چند روز روز لاہور میں ملاقات متوقع ہے۔
 سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابط ہوا ہے جس میں چوہدری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔چوہدری نثار چند روز میں لاہور پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار نے بڑا فیصلہ کرلیا

لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، چوہدری نثار اور شہباز شریف مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔ لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار سے ملاقات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے۔

مزیدخبریں