خواتین صارفین کیلئے خوشخبری، سونا سستا

20 May, 2021 | 07:01 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ،سونا 250 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 250 روپے فی تولہ کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ8ہزار250 روپے میں فروخت ہوا۔ اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 99ہزار229 روپے ، 21قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94ہزار718 روپے رہی ۔فی تولہ چاندی کی قیمت 1445 روپے رہی۔

خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہئے کیونکہ سونا ابھی بھی بہت مہنگا ہے۔

مزیدخبریں