پی ایچ اے کی نااہلی، شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز کی بھرمار

20 May, 2021 | 04:24 PM

 درنایاب :پی ایچ اے کی نااہلی،شہر بھرمیں غیر قانونی سائن بورڈ ز کی بھرمار، پی ایچ اےکےشعبہ مارکیٹنگ ک نےغیر قانونی بورڈ کی نگرانی پر مالیوں کو افسران کے اختیارات دے کر رکھوالی پر مامور کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق شہر بھرمیں غیر قانونی سائن بورڈ ز کی بھرمار ہے،پی ایچ اے کے افسران  کےاحکامات کے مطابق آپریٹر عاطف حسین ، مالی عثمان سرور  ، وقاص خان کو مارکیٹنگ انسپکٹر کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ڈیلی پیڈ ملازم علی احمد کی بھی مارکیٹنگ انسپکٹر بنادیا گیا ۔ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹو نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مالیوں کو نوازا  ہے۔ذرائع کے مطابق منظور نظر مالیوں کو نوازنے کے لئے اہل ملازمین کو عہدوں سے ہٹایا گیا ۔ اس سے قبل مارکیٹنگ میں غیر قانونی بورڈز کے باعث ریونیو 75 سے 20 کروڑ تک گرگیاہے جبکہ شہر بھر میں غیر قانونی سائن بورڈز ، بل بورڈز ، الیکٹرانک بورڈ اور سٹیمیرز کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ڈی جی پی ایچ اےکےنوٹس لینےکےباوجود مارکینٹنگ کے ریونیو کا خسارہ بڑھنےلگا ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے بھی مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن شکایات پر انکوائری کا آغاز کررکھاہے۔پی ایچ اے کی خواتین افسر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف مارکیٹنگ ون اور ٹو کے خلاف کرپشن کی متعدد درخواستیں بھی دی جاچکی ہیں

مزیدخبریں