ویب ڈیسک: یورپی خلائی ایجنسی نے دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ دریافت کرلیا۔
یورپی خلائی ایجنسی(ای ایس ایل) کا کہنا ہے کہ انٹارکٹیکا کے منجمد کنارے سے برف کا نہایت بڑا ٹکڑا علیحدہ ہوکر سمندر میں آگیا اور دنیا کے سب سے بڑے برفانی تودے کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ برفانی تودے کا نام اے 76 ہے جبکہ اسکا حجم 4 ہزار 320 مربع کلومیٹر ہے۔اس برفانی تودے کی لمبائی 175 جبکہ چوڑائی 25 کلو میٹر ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تودہ اسپین کے جزیرے میجرو سے بھی بڑا ہے۔
World’s largest iceberg, nearly four times size of New York City and bigger than Majorca, forms in Antarcticahttps://t.co/5fc0CXxQ4b
— Svein T veitdal (@tveitdal) May 20, 2021
The 4,320 square kilometre slab of ice dubbed A-76 broke off Ronne shelf and is floating in Weddell sea@ESA_EO pic.twitter.com/HCqu8oAZlS