اساتذہ ایک سال سےمعاوضوں سےمحروم

20 May, 2021 | 03:22 PM

جنیدریاض:8000انصاف آفٹرنون سکول پروگرامزکےاساتذہ ایک سال سےمعاوضوں سےمحروم،سکینڈ شفٹ میں4000سےزائد اساتذہ کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کرنا باقی ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق گزشتہ  ایک سال  سے 8000انصاف آفٹرنون سکول پروگرامزکےاساتذہ معاوضوں سےمحروم ہیں،سکینڈ شفٹ میں4000سےزائد اساتذہ کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کرنا باقی ہیں۔ معاوضوں کی عدم ادائیگی پرلاہورمیں 100 انصاف سکول بنانےکامنصوبہ التواء کاشکار ہے،پرائمری اساتذہ کیلئے 12ہزار،مڈل  کیلئے16ہزار،سینئر کیلئے20ہزارروپے معاوضہ  مقرر ہے جبکہ سکینڈ شفٹ میں ڈیوٹی دینے پر سکول سربراہان کو 24ہزار روپے اضافی دیا جانا تھا،ایک سال گزر جانے کے بعد بھی سکینڈ شفٹ کےاساتذہ معاوضوں سے محروم ہیں

 پنجاب ٹیچرزیونین کا کہنا ہے کہ منصوبہ شروع کرنے سے قبل حقائق کا اندازا لگانا ضروری ہے،اساتذہ کومشاورت میں لازمی شامل کیا جانا چاہیئے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہےجلد تمام اساتذہ کو ادائیگیاں کردی جائیں گی۔

مزیدخبریں