دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی سفارشات پیش

20 May, 2021 | 02:25 PM

Arslan Sheikh
Read more!

سٹی 42: لاک ڈاؤن میں نرمی پر این سی او سی اور محکمہ صحت پنجاب آمنے سامنے، محکمہ صحت پنجاب کی ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور ڈائنگ 30 مئی تک بند رکھنے جبکہ جم 8 بجے تک کھولنے کی سفارشات کردیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ریسٹورنٹ کے باہر آؤٹ ڈور ڈائنگ کے لیے آٹھ فیصد سے زائد شرح والے شہروں پر 30 مئی تک پابندی کی سفارش کردی ہے۔ این سی او سی نے 24 مئی سے ریسٹورنٹ کے لیے آؤٹ ڈور ڈائنگ کی اجازت دے رکھی ہے ۔ این سی او سی نے جم کو ابھی تک بند رکھنے کی سفارشات دے رکھیں ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے مزید دو ہفتے تک کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کی ممکنہ سفارشات پیش کیں۔ آئندہ ہفتے کورونا کے کیسز کی شرح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز بڑھنے پر دو ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن بھی لگانا ہوگا۔ محکمہ صحت نے سفارشات پنجاب کابینہ برائے انسداد کورونا کو پیش کردیں ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا سے مزید 27 اموات رپورٹ، 483 نئے مریض داخل جبکہ  ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 692 مریض  زیرعلاج ہیں۔ شہر کےمختلف ہسپتالوں میں 427 کورونا کے کنفرم اور 265 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، 183 مریضوں کی حالت تشویشناک جو وینٹی لیٹر پر زیر علاج  ہیں ۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے کورونا آئی سی یوز کے 59 فیصد بیڈز پر کورونا کےمریض  موجود،ہائی ڈپنڈنسی یونٹس کے 26 فیصد بیڈز پرمریض  زیر علاج ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا جائزہ اجلاس ہوا، معاون خصوصی صحت، وزیر صحت سندھ اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں 24 مئی سے مختلف سیکٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریسٹورنٹس میں آوٹ ڈور سروس اور سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ ہوا۔

علاوہ ازیں5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کا عندیہ دیا گیا۔ ‏شادی ہالز کو بھی آوَٹ ڈور کی اجازت ہوگی، شادی کی تقریبات کے لئے ہالز یکم جون سے کھلیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ 27 مئی کو ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ  150 افراد کے ساتھ گھر سے باہر شادی کی اجازت ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی۔ ریسٹورنٹس کو رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور سروس کی اجازت دے دی گئی، ٹیک اوے 24 گھنٹے کھلا رہے گا جبکہ مزار، سینما، انڈور ڈائننگ، انڈور جم اور پارکس بدستور بند رہیں گے۔ 

مزیدخبریں