(سٹی 42) کراچی میں نجی چڑیا گھر شہریوں کیلئے موت کا خطرہ بننے لگے, گلبرگ میں پالتو شیر نے بچے پر حملہ کردیا، دل دہلا دینے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے نوٹس لے لیا۔
گھروں میں جانور چڑیا گھر بنانے کی اجازت ، درندے رکھنے کی تو بالکل اجازت نہیں، اس کیلئے باقائدہ اجازت نامہ لیناپڑتا، پتا نہیں کراچی میں گلبرگ کے علاقے میں رہائش پذیر عمرنامی شخص کے پاس یہ اجازت نامہ تھا یا نہیں جس کے پالے ہوئے شیر نے ایک بچے پر حملے کردیا جس کی فوٹیج وائر ل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل دل دہلا دینے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کے باہر شیر کے ارد گرد کئی افراد جمع ہیں، اچانک سے شپیر بچے کو اپنی گرفت میں لے لیتا، شیر کے حملے میں بچہ مبینہ طور پر زخمی ہوگیا، فوٹیج سے صاف نظرآتا ہے شیر کو عمرنامی شخص کی طرف خودنمائی کیلئے باہر لایا گیا ،ابھی تک واقعے کامقدمہ درج نہیں۔ پولیس حکام نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
واضح رہے کہ شیر بلّی کی نسل کا ایک جانور ہے، شیر اپنے شاندار طاقتور اور مضبوط جسم کی بدولت بہترین شکاری کہلائے جاتے ہیں، شیر کو بطور علامت بہادر، طاقتور، ظالم اور سنگدل استعمال کیا جاتا ہے، شیر کو جنگل کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے،شیر کا جسم طاقتور اور چوڑا ہوتا ہے۔
بالغ نر کا وزن تقریباً 200 سے 320 کلو گرام تک ہوتا ہے جبکہ شیرنی کا وزن تقریباً 120 سے 180 کلو گرام تک ہوتا ہے، شیر کی دو اہم اقسام افریقی اور ایشیائی ہیں لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی مجموعی تعداد آٹھ ہے۔