سٹی 42:وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت تنخواہوں میں فرق دور کرنے سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس۔وزیراعلیٰ پنجاب کاسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق دور کرنےکیلئےپائیدار اقدامات کا حکم۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت تنخواہوں میں فرق دور کرنےسےمتعلق خصوصی کمیٹی کااجلاس،ڈی آر اےکمیٹی نےوزیر اعلیٰ اور شرکاء کے سامنے سفارشات اور تجاویزپیش کیں،اجلاس کے دوران محکموں کی غیر ضروری آسامیوں کو ختم کرنے پر غور کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کےدوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق دور کرنےکیلئےپائیدار اقدامات کرنےکا حکم دیدیا۔ خصوصی کمیٹی اجلا س میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت،صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس ودیگرکی شرکت