ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہونگے؟این سی او سی حکام نے بتادیا

میٹرک،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہونگے؟این سی او سی حکام نے بتادیا
کیپشن: exams
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا کی شدت میں کمی آئی تو بندشوں میں بھی ریلیف دے دیا گیا,لاہور میں 14 فیصد شرح ہونے کے باعث مزید انتظار کرنا پڑے گا, تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے,میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں 24 مئی سے ایسے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سات جون تک بتدریج تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے،جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، لاہور میں 14 فیصد شرح ہونے کے باعث مزید انتظار کرنا پڑے گا،24 مئی سے آوٹ ڈور سروس کے ساتھ ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، مزارات ، سنیما، ان ڈورجم اور پارکس بدستوربند رہیں گے۔

مزید پڑھئے: طلبا تیاری پکڑلیں؛ امتحانات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

 این سی او سی کے اجلاس میں بڑے فیصلے کر تے ہوئے کہا گیا کہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح دس فیصد سے زائد ہے، اس لیے شہر میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے کھلنے کا امکان نہیں، این سی او سی کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے۔
ریسٹورنٹس اورہوٹلز میں آؤٹ ڈورڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنےکا اعلان کیا گیا ہے، ریسٹورنٹس اورہوٹلزمیں ٹیک اوے کی سہولت 24 گھنٹے کیلئے ہوگی،شادی ہالزایسوسی ایشن کی بھی کسی حد تک سنی گئی ہے اوراب یکم جون سے ڈیڑھ سو افراد کے ساتھ اوپن ایئرمیرج ہال میں تقریبات کی اجازت ہوگی،تاہم اس کا حتمی فیصلہ 27 مئی کے اجلاس میں ہو گا۔
پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد اور ریلوے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکیں گی جب کہ 22 مئی سے ہفتہ اتوارکوبین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہےگی، مصری شاہ انڈسٹری کو 20 مئی سے دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے،کاروباری سرگرمیاں آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں مزید کہا گیا کہ مزارات ، سنیما، ان ڈورڈائننگ ، ان ڈورجم اور پارکس بدستوربند رہیں گے،کھیلوں، تہوار اور ثقافتی و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer