ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل بس سٹینڈز پر ایس او پیز پر عمل درآمد شروع،خصوصی انتظامات

 جنرل بس سٹینڈز پر ایس او پیز پر عمل درآمد شروع،خصوصی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق جنرل بس سٹینڈز پر ایس او پیز پر عمل درآمد شروع، ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ کہتے ہیں تمام ایس او پیز کو فالو کیاگیا جبکہ مسافر خانہ کے لیے کھلے میدان میں ٹینٹس لگا دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر لاری ادا لاہور احمد رضا بٹ نے ٹرانسپورٹ کو ایس ایس او پیز پر عمل درآمد کا آغاز کروایا۔ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا کا کہنا تھاکہ مسافر خانہ کو کھلے میدان میں بنایا گیا ہے جہاں کرسیوں کو فاصلے سے رکھا گیا ہے۔لاری اڈوں میں شامیانے پنکھوں اور بجلی کاانتظام کیا گیا ہے۔مسافر خانہ میں آنے والے ہر مسافر کوڈی سینیٹائزر گیٹ سے گزارا جا رہا ہے۔ مسافر خانہ اور ٹکٹ بوتھس پر ہما وقت کلورین سپرے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تمام ٹکٹ بوتھس پر 3 فٹ فٹ سپیس مارکنگ کی گئی ہے تا کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہر بس کو سٹینڈ میں لانے سے پہلے کلورین سپرے کرکے صاف کیا جا رہا ہے۔ مسافر کو بس میں لانے سے پہلے ڈیٹول سپرے سے گزارا جا رہا ہے اور ماسک کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔تمام ترسٹینڈز کے پاس اضافی ہاتھ دھونے کے کمپس لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نےکل سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی نے دیگر ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل سے ٹرانسپورٹ کا پیہہ چلانے کا اعلان کردیا ۔

ٹرانسپورٹ ہائوس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی اور ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں بنک لیز کی قسطوں، ٹول پلازوں، ٹوکن ٹیکس سمیت دیگرمطالبات جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے تمام ابہام دور کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے.

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کے ساتھ تمام سیٹوں پر مسافروں کو بٹھایا جائے گا ، جبکہ موٹروے پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی اور ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر کو بٹھایا جائیگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer