قذافی بٹ، علی اکبر: پنجاب میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزارات کھولنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا.
پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرکا اجلاس ہوا جس میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام 544مزارت کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.داتا دربار ، دربار پاکپتن سمیت تمام درباروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی. مزارت پر ایس او پیز کے تحت اقدامات کئے جائیں گے.
اجلاس میں جمعۃ الوداع، شب قدر، یوم القدس اور عیدالفطر کے موقع پرکرونا ایس او پیز اور سیکیورٹی انتظامات سمیت حساس اداروں کو دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں کی موصولہ اطلاعات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ جب تک نئے ایس او پیز نہیں آتے اس وقت تک مارکیٹس اور مساجد میں موجودہ ایس او پیز بالخصوص مقررہ اوقات کی سخت پابندی کرائی جائے.
انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے بالخصوص چاند رات کوپبلک مقامات اور رہائشی علاقوں میں سٹریٹ کرائم پر کڑی نظر رکھی جائے اور قانون نافذ کرنے والے تمام وفاقی و صوبائی ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھ کرممکنہ تخریبی کارروائیاں ناکام بنائیں۔ انہوں نے راولپنڈی انتظامیہ کو تاکید کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران مری جانے والے سیاحوں پر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔ وزیر محنت نے تجویز دی کہ عید اور دیگراجتماعات میں ہر نمازی کو ایس او پیز بالخصوص ماسک کی پابندی کے لیے مساجد کے اماموں اور کیبل ٹی وی کے ذریعے باربارآگاہی دی جائے.
ادھر نمازعیدکی ادائیگی پرلاہور کےعلماءکرام نےبھی فتویٰ جاری کردیا، جس میں کہاگیاہےکہ مسجداورعیدگاہ میں ایک ہی مقام پرنمازعیدالفطرکےاجتماعات ایک سے زائد مرتبہ ہوسکیں گے۔ تاہم دوسری مرتبہ نمازعیدکی ادائیگی کیلئےامام اورمقتدی کاتبدیل ہوناضروری ہوگا۔
دوسری جانب سندھ میں جمعتہ الوداع، 27ویں شب اورنمازعیدکےاجتماعات کی اجازت دےدی گئی۔ تاہم ایس او پیزپرعمل درآمدلازمی قراردیاگیاہے. صوبائی وزیراطلاعات ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے، سندھ حکومت نے ہر فیصلے پر سب کو آن بورڈ رکھا۔کرونا کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہئے.