مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا تمام گاڑیاں چلانے کا اعلان

20 May, 2020 | 07:22 PM

عثمان علیم: کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کل سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان.

آخرکار حکومت اور ٹرانسپوٹرز میں ڈیڈ لاک ٹوٹ گیا ، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی نے دیگر ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل سے ٹرانسپورٹ کا پیہہ چلانے کا اعلان کردیا ۔
ٹرانسپورٹ ہائوس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی اور ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں بنک لیز کی قسطوں، ٹول پلازوں، ٹوکن ٹیکس سمیت دیگرمطالبات جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے تمام ابہام دور کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے.
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کے ساتھ تمام سیٹوں پر مسافروں کو بٹھایا جائے گا ، جبکہ موٹروے پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی اور ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر کو بٹھایا جائیگا۔

ایس او پیز کے تحت مسافروں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رکھاجائے گا۔ روٹ مکمل ہونے کے بعد بس کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا اور بس اڈوں پر سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بخار یا کھانسی سے متاثرہ مسافر وں کو بس میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فیس ماسک ، گلوز اور ہیڈ سینٹائزر کا استعمال اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کل سے پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلانے کا اعلان کر دیا گیا.

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، صرف 24گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار، 932پاکستانی وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 45ہزار، 898 تک پہنچ گئی ہے۔ایک دن کے دوران 46افراد جان سے جا چکے ہیں جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 985 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں