کورونا کا خوف ختم،پنجاب اسمبلی نے کام شروع کردیا

20 May, 2020 | 02:31 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ :کورونا کا خوف ختم، پنجاب اسمبلی کی رونقیں بھی بحال ہوگئیں،54 روز بعد پنجاب اسمبلی نے مکمل سٹاف کے ساتھ کام شروع کردیا۔


پنجاب اسمبلی میں بھی کورونا کا خوف ختم کرتے ہوئے 54 روز بعد مکمل سٹاف کے ساتھ کام شروع کردیا  گیا ہے۔سپیکر چیمبر، اپوزیشن چیمبر میں مکمل سٹاف نے کام شروع کردیا۔ لاء ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں بھی ملازمین کورونا ایس او پیز کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ملازمین کو ماسک لگا کر کام کرنے کی واضح ہدایات کی گئی ہیں۔

ملازمین کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور سماجی رابطے میں فاصلہ برقرار کھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسمبلی کے داخلی راستوں پر سینٹی ٹائزر بھی نصب کئے گئے ہیں ، کورونا بحران کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کا سٹاف محدود کیا گیا تھا جبکہ کورونا بحران ہی میں اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس بھی ہوا۔

یاد رہے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد   ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا، ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 986 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 45898 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 345 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 299 اور پنجاب میں 290 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 38 ، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

 24 مارچ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور سمیت بھر پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن نافذ  ہے، اب عید کے پیش نظر  لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی، مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز  کھل گئے، ٹرین سروس بھی بحال کردی گئی تاہم شادی ہالز ، سینما گھر، تعلیمی ادارے، تفریحی پارکس تاحال بند ہیں۔

مزیدخبریں