ہفتے میں کتنے دن بینک بند رہیں گے،اوقات کار تبدیل

20 May, 2020 | 02:27 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن علی)وفاقی حکومت کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے اعلان کے باعث جمعہ اور ہفتے کو بھی بینک بند رہیں گے۔شہریوں کے ساتھ ساتھ ایف پی سی سی آئی جے ریجنل چئیرمین ڈاکٹر ارشد نے جمعہ اور ہفتے کو بینک کھونے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے عید کے موقع پر جمعہ سے سرکاری محکموں کو چھٹیاں دے دی گئیں جس کے باعث سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بھی جمعہ سے بینکوں کو عید کی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا جس پر شہریوں اور صنعتکاروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چئیرمین ڈاکٹر ارشد  نے کہا  کہ موجودہ حالات میں بینکوں کو اتنی چھٹیاں دینا سمجھ سے باہر ہے، حکومت اور سٹیٹ بینک کو چاہیے کہ جمعہ اور ہفتے کو بینک کھولنے کے احکامات جاری کرے کیونکہ جمعرات جو بینکوں کا آخری روز ہوگا اور ابھی بہت سے نجی اداروں کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی اس لئے بینکوں کو جمعہ اور ہفتے کو کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بینکوں کے اوقات پہلے ہی صبح 8 بجے سے 1:30 تک ہیں جس کےباعث پریشانی کا سامنا ہے اور اب عید سے قبل حکومت نے جمعہ اور ہفتے کی بھی چھٹی سے دی ہے، جس سے شہری جمعرات کو مزید خوار ہونگے اور اگر حکومت نے جمعہ اور ہفتے کو بینک نہ کھولے تو بہت سے لوگ عید پر تنخواہیں نہیں کے سکیں گے۔

اگر حکومت نے جمعہ اور ہفتے کو بینک کھولنے کی اجازت نہ دی تو جمعرات کو بینکوں کا آخری روز ہوگا اور بینکوں کے باہر موجود رش کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر کس حد تک عمل کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں