فرنٹ لائن پر موجود پنجاب پولیس کے جوانوں کیلئے خوشخبری

20 May, 2020 | 03:41 PM

Shazia Bashir

علی رامے:  کورونا کوائرس  کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود پنجاب پولیس کے جوانوں کے لیے خوشخبری، نئےمالی سال میں پنجاب پولیس کےلیےخصوصی کورونا آلاونس مختص کرنے کی تجویز، محکمہ خزانہ پنجاب نےتجویزایوان وزیراعلی کوارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں نئے مالی سال کےبجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں اورمحکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سےبجٹ کے حوالے سےمختلف تجاویز بھی حکومت کو پیش کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق نئےمالی سال کےبجٹ میں ڈاکٹرز کی طرح پنجاب پولیس کےنوجوانوں کو بھی خصوصی آلاونس دیا جائےگا جو فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں۔

اہلکاروں کی نشاندہی ان کےمتعلقہ اضلاع کےآفیسر کریں گے، جس کےبعد نئے مالی سال دوہزار بیس اکیس میں خصوصی طور پولیس کےجوانوں کو کورونا آلاونس دیا جائےگا، دوسری جانب پولیس کےساتھ ساتھ عدلیہ کےفرنٹ لائن پر کام کرنےوالےعملے کےلیےبھی کورونا آلاونس مختص کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

 دوسری جانب  ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مالی بحران کے باعث 190 ترقیاتی منصوبوں کی رواں سال منظوری نہیں دی جاسکی، جس کے باعث دو کھرب چوہتر ارب کے منصوبے ادھورے رہ گئے۔پی اینڈ ڈی حکام کا کہنا ہے کہ محدود ترقیاتی منصوبوں کو نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا جائے گا، جن منصوبوں پر بجٹ دس فیصد سے کم خرچ ہوا انہیں شامل نہیں کیا جائے گا، دس فیصد اور بیس فیصد کے درمیان فنڈز خرچ کرنے والی اسکیموں کو محدود کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب  حکومت کو رواں سال محصولات کی مد میں کمی کے باعث بجٹ بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب کے پاس ترقیاتی بجٹ کی مد میں صرف 130 ارب روپے موجود ہیں، جن میں سے 90 ارب روپے بین الاقوامی ایجنسیوں کے تعاون سے جاری منصوبوں میں لازمی لگائے جانے ہیں، بقیہ 40 ارب سے تمام محکموں کو کیسے فنڈنگ کی جائے گی اس پر پالیسی بنائی جارہی ہے۔

 
 

مزیدخبریں