برائلرگوشت اور انڈوں کی قیمت کہاں پہنچ گئی، جانئے

20 May, 2020 | 10:35 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن علی)ماہ رمضان کا آخری عشرہ،شہر میں سبزیوں،پھلوں ،گوشت کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں،شہر میں لیموں آج بھی400روپے فی کلو میں فروخت ہوتےرہے، جبکہ برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کے بڑھتے ہوئے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئےشہر میں منافع خوروں کا راج برقرار ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کی من مانی قیمت پر فروخت دھڑلے سے جاری وساری ہے۔احساس اور درد مندی سےعبارت  ماہ رمضان میں ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں،مارکیٹوں میں سبزی پھلوں کی مرضی کی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں  مہنگائی کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے بھی بے اثر رہے۔  ماہ رمضان بھی مہنگائی مافیا کے ہاتھوں لٹنے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔  لیموں شہر میں 400 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں2 روپے کا اضافہ ہوا۔برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ ہونے سے 262روپے کلو جبکہ زندہ مرغی2 روپے اضافے کے ساتھ182 روپے کلو ہوگئی۔فارمی انڈے95روپےفی درجن پرمستحکم رہے۔

،شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی جگہ بھی سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہورہا، ،انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر سبزیوں،پھلوں کی فروخت یقینی بنائے،گزشتہ روزمکہ کالونی بازار میں آلو کا سرکاری نرخ60 روپےہونے کےباوجود65روپےجبکہ پیاز35سے 40 روپے فی کلو تک فروخت ہو تے رہے،ٹماٹر کا سرکاری ریٹ21،، فروخت 25 روپےمیں،شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 50 فروخت 30 روپے میں، لیموں کاریٹ 320 روپےفی کلو،مٹرکا ریٹ95،فروخت 100 روپےمیں،پالک 25، 32 روپےوالی گاجر کا ریٹ 50روپے،25 روپے والے کریلے 40، ادرک کا نرخ 310 فروخت 320 میں اور190 والا لہسن 280 روپےمیں فروخت ہوا۔

واضح رہے رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہوگیا، سبزیاں، پھل اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری تو پریشان ہیں ہی ساتھ ہی ساتھ سبزی و پھل فروش بھی حکومت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ سبزی وپھل فروشوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کے لیے سب سے پہلے سبزی و فروٹ منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرے۔


 

مزیدخبریں