سکول سربراہان کا بچوں کو اگلی جماعت میں بٹھانے سے انکار

20 May, 2020 | 12:01 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم پہلی سے ساتویں جماعت کے 60 لاکھ سے زائد بچوں کو اگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تاحال طلباء کواگلی جماعت میں پرموٹ کرنے  کے لئے نوٹفیکیشن جاری نہ کرسکا جس کے باعث سکول سربراہان نے بچوں کو اگلی جماعت میں بٹھانے سے انکار کردیا۔


 تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم پہلی سے ساتویں جماعت کے 60 لاکھ سے زائد بچوں کو اگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تاحال طلباء کواگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کیلئے نوٹفیکیشن جاری نہ کرسکا۔ سکول سربراہان بھی بچوں کو پرموٹ کرنے کے حوالے سے رزلٹ کارڈ جاری نہ کرسکے۔

نوٹفیکیشن نہ ملنے پر سکول سربراہان نے بچوں کو اگلی جماعت میں بٹھانے سے انکار کردیا، سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ محکمہ جب تک ہمیں نوٹفیکیشن نہیں جاری کرے گا ہم کیسے بچوں کو اگلی جماعت میں بٹھائیں گے، حکومت بچوں کو پرموٹ کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کرے گا۔

والدین بھی تاحال بچوں کو اگلی جماعت کی کتابیں نہ ملنے سے پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کتابوں کے حصول کے لئےسکول سے رابطہ کرتے ہیں تو ہمیں انکار کردیا جاتا ہے۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ کتابوں کی تقسیم  کے لئے  بھی اتھارٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کلاس پرموشن کے حوالے سے جلد نوٹفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں