56روزبعد ٹرین آپریشن شروع

20 May, 2020 | 12:24 AM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) 56روزبعدریلوے ٹرین آپریشن آج رات 12بجے کے بعد شروع ہو جائے گا، لاہور ریلوے سٹیشن پر اپ اور ڈاؤن کی 22 ٹرینوں سے مسافر روانہ ہونگے، لاہورسےمسافرملتان، سکھر، روہڑی، کراچی، کوئٹہ، پشاور کے لیے روانہ ہوں  گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے پہلی ٹرین سبک رفتار صبح ساڑھے سات بجے راولپنڈی روانہ ہو گی، راولپنڈی سے سبک رفتار دوپہر 12بجے لاہور پہنچے گی، علامہ اقبال ایکسپریس 12بجکر15منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہو گی، اسلام آباد ایکسپریس شام 6بجے لاہور سے راولپنڈی روانہ ہو گی، راولپنڈی سے واپس اسلام آباد ایکسپریس رات ساڑھے 10بجے لاہور پہنچے گی، خیبر میل صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور سے کراچی روانہ ہو گی۔تیزگام لاہور سے دوپہر ایک بجکر پندرہ منٹ پر کراچی روانہ ہو گی۔قراقرم ایکسپریس دوپہر تین بجے کراچی روانہ ہو گی۔پاک بزنس ساڑھے چار بجے لاہور سے کراچی روانہ ہو گی۔
عوام ایکسپریس ساڑھے 5بجے لاہور سے کراچی روانہ ہو گی۔جعفر ایکسپریس شام 6بجکر،40منٹ پر کوئٹہ روانہ ہو گی۔شاہ حسین رات 7بجے لاہور سے کراچی روانہ ہو گئی۔گرین لائن رات 8بجکر پنتالیس منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہو گی۔

واضح رہے  وزارت ریلوے نےتیس ٹرینوں کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر  آجے 15اپ اور 15ڈاؤن ٹرینوں کو بحال کیا جا رہا ہے، ریلوے ہیڈکوارٹر مرتب کیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے۔  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں کرونا کے حوالے سے ہونے والی سماعت پر بریفنگ  بھی دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے پر عملدرآمد پر مشاورت بھی کی گئی ۔

اجلاس میں ٹرین آپریشن بحال کرنے پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن کو جزوی طور پر بحال کردیا جائیگا۔

مزیدخبریں