اوباش لڑکوں نے 13 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

20 May, 2019 | 07:46 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) صوبائی دارالحکومت میں بچے کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، شیراکوٹ کے رہائشی 13 سالہ غلام عباس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

شیراکوٹ کے رہائشی 13 سالہ غلام عباس کا کہنا ہے کہ گھر آرہا تھا کہ اچانک دو اوباش لڑکوں نے پیسے دینے کی کوشش کی اور ساتھ چلنے کو کہا، جب غلام عباس نے انکار کیا تو زبردستی بے ہوش کرکے نامعلوم جگہ پر لے گئے، جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

غلام عباس کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے پہلے تو مقدمہ ہی درج نہیں کیا جارہا تھا، جب مقدمہ درج کیا گیا تو ایک ملزم موقع پر گرفتار کر لیا گیا مگر اب فون پر جان لیوا دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اپنا کیس واپس لے لو اور پولیس بھی تعاون نہیں کررہی۔

غلام عباس کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ان کے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزیدخبریں