(قذافی بٹ) پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں امیدواروں کے چناو کا ٹاسک ایک مرتبہ پھر علیم خان کے سپرد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام اور امیدواروں کے چناو کا ٹاسک عبدالعلیم خان کے سپرد کردیا گیا ہے،علیم ِخان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کروایں گے، امیدواروں کے چناؤ اور تیاریوں کا ٹاسک علیم خان کے پاس ہوگا، بلدیاتی نظام کے تمام خدوخال اور بنیادی ڈھانچہ علیم خان نے نیب گرفتاری سے قبل مرتب کیےتھے۔
ذرائع ابلاغ کاکہناتھاکہ علیم خان آئندہ چند روز میں دوبارہ متحرک ہونگے، پی ٹی آئی سابق سینئر وزیر بلدیاتی نظام کی تیاریوں کا چارچ سنبھالیں گے اور پنجاب بھر میں بلدیاتی نمائندوں کا جوڑ توڑ کریں گے، بلدیاتی نظام کو عملی سطح پر مرتب کرنے میں بھی رول ادا کریں گے۔