سٹی42: ڈولفن پولیس کی مہنگی یونیفارم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ائی جی پنجاب نے ختمی منظوری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں بننے والی ڈولفن فورس کی یونیفارم کے مطلق اہلکاروں کو خدشات لاحق تھے، موسم کی شدت میں ڈولفن اہلکاروں کی یونیفارم بھی مشکلات میں اضافہ کر رہی تھی۔ جس کو دیکھتے ہوے ڈولفن فورس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری ائی جی پنجاب کی بنائی گئے ایگزیکٹیو بورڈ میں فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ کی ایک یونیفارم کی قیمت پچاس ہزار روپے حکومت کو ادا کرنا پڑ رہی تھی، ایگزیکٹیو بورڈ میں پولیس رسپانس یونٹ اور سپیشل آپریشن یونٹ کی یونیفارم بھی تبدیل کرنے کے لیئے تجاویز دی جائیں گئی۔ یونیفارم تبدیلی کا معاملہ پولیس ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے پر منحصر ہوگا، پولیس افسران کے مطابق پولیس ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد کیا جائے گا۔