حضرت میاں میر کا مزار

20 May, 2019 | 03:29 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہورکی سرزمین پرویسے تو بے شمار اولیائےاللہ اپنے اپنے ادوار میں اسلام کا پیغام پھیلاتے رہے ہیں مگران میں سے کچھ ایسے ہیں کہ ان کےنام سےایک زمانہ واقف ہے، حضرت میاں میرانہی میں سےایک ہیں۔

دھرم پورہ کےعلاقےمیں واقع میاں میرکا مزارمغل دور کے انتہائی خوبصورت مزارات میں سےایک ہے، مزارایک بہت بڑے احاطے میں واقع ہے جس کے ایک طرف مسجد بھی ہے، یہ مزارمغل شہنشاہ شاہجہاں کےدورمیں لاہور کے گورنراورشہنشاہ کے سب سے بڑے بیٹے دارا شکوہ نے بنوایا تھا، دارا شکوہ حضرت میاں میرکےعقدیت مندوں میں سےایک تھا۔ حضرت میاں میرسندھ کےعلاقے سہون شریف سے تعلق رکھتتھے، بیس سال کی عمر میں لاہور میں مقیم ہوئے، یہ اکبراعظم کادورتھا، ان کے حسن اخلاق سےایک عالم ان کا گرویدہ تھا۔

یہاں تک کہ بادشاہ وقت بھی آپ کی خدمت میں حاضرہوتےتھے، بابا گرونانک کےپیروکار بھی آپ کے پاس کثرت سےآتے، کہا جاتا ہے کہ گر و ارجن دیو جی کےدور میں، گورو جی کی درخواست پرحضرت میاں میر نےامرتسر میں ہر ی مندریا ہرمندر صاحب کی تعمیرکا افتتاح کیا،،،یہ ہرمندر صاحب ہی گولڈن ٹمپل کہلاتا ہے۔ حضرت میاں میر سولہ سو چھتیس میں فوت ہوئے، حضرت میاں میرکایہ مزارتوانتہائی عالی شان ہےمگرشکست وریخت کاشکار بھی ہے، جس کےلیےمتعلقہ محکموں کواپنا کردارادا کرناچاہیے۔

مزیدخبریں