لاہور ہائیکورٹ: غیر منتخب افراد کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

20 May, 2019 | 01:22 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی شمولیت کیخلاف درخواست کوآئندہ ہفتےسماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نےلائرز فاؤنڈیشن فارجسٹس کی متفرق درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ وفاقی کابینہ میں غیر منتخب افراد کی شمولیت کیخلاف درخواست زیرسماعت ہےاور یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔

اس لیےاس پرجلد سماعت کا حکم دیاجائے، فاضل جج نے متفرق درخواست منظورکرلی، درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ کابینہ میں منتخب افراد ہی کوشامل کیا جاسکتا، غیر منتخب افراد کی کابینہ میں شمولیت آئین کے برعکس ہے جبکہ حکومت نےخلاف آئین ایڈوائزرعبدالحفیظ شیخ، عبدالزاق دائود، امین اسلم، ڈاکٹرعشرت حسین اور محمد شہزاد ارباب کو وفاقی وزیر کادرجہ دیا،، حکومت نےوزیراعظم کےسپیشل اسسٹنٹ ذوالفقاربخاری، افتخاردرانی، مرزا شہزاد اکبراورنعیم الحق کو خلاف آئین وزیرمملکت کا درجہ دیا۔

درخواست گزار نےاستدعا کررکھی ہےکہ عدالت تمام ایڈوائزرزاورمعاون خصوصی کوعہدوں سے ہٹانےکا حکم دے۔

مزیدخبریں