نیب سے بچاؤ کیلئےافسربابوؤں کا نیا فارمولہ

20 May, 2019 | 12:52 PM

Shazia Bashir

سٹی42: نیب سے بچاؤ کیلئےافسربابوؤں کا نیا فارمولہ اتھارٹیز میں کمپنی بورڈ کومکمل بااختیار بنانےکا فیصلہ، کمپنی اور اتھارٹی کیلئےڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی بنائی جائے گی جو40 کروڑ تک کے منصوبے منظور کرسکےگی، اتھارٹیز اور کمپنی مخصوص رقم کی خود ذمہ دار ہونگی۔

پنجاب میں افسران کی نیب پیشیوں کے ڈر سے بیوروکریسی نےنیا فارمولا تیار کیا ہے، جس میں سرکاری کمپنیز اوراتھارٹیز میں مبینہ کرپشن سےبچاو کے لیے کمپنی کے بورڈ کومکمل اختیار دینےکا فیصلہ کیا جارہا ہے، ترقیاتی فنڈز کی منظوری کے لیے ہرکمپنی اوراتھارٹی کا ہیڈ چیئرمین ہوگا۔ مجموعی طورپرپندرہ کمپنیوں کو ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اختیاردے دیا گیا ہے، ان میں پی کےایل آئی، دانش سکول اتھارٹی، ٹیوٹا، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب ہیلتھ کمپنی، طیب اردگان ہسپتال، پنجاب اسپیشل پروٹیکشن اتھارٹی، پنجاب تھرمل کمپنی، ساوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی اوراربن سیکٹرسمیت دیگرکمپنیز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کمپنیز اوراتھارٹی کےلیے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی بنائی جارہی ہے جو کہ چالیس کروڑ تک کے منصوبے خود منظور کرسکے گی، پی کے ایل آئی میں فنڈز کی منظوری پرپی اینڈ ڈی بورڈ کےافسران کو نیب تفتیش میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اب کمپنی اوراتھارٹیزفنڈز کےحوالے سے خود ذمہ دارہوں گی۔

مزیدخبریں